(یوٹیوب چینل Usmania Media Official پر نشر ہونے والی ایک نشست کی گفتگو)


بعد الحمد والصلوٰۃ۔ آج کی ہماری گفتگو کا عنوان ہے ’’اسلامی نظام کی اہمیت اور ضرورت‘‘۔ پہلی بات تو یہ ہے کہ اسلامی نظام کیا ہے؟ اللہ رب العزت نے جب نسلِ انسانی کو اس زمین پر آباد کرنے کا آغاز کیا اور حضرت آدم اور حضرت حوا علیہما السلام کو زمین پر اتارا تو اس وقت ایک بات فرمائی تھی کہ ’’اھبطوا منھا جمیعا فاما یاتینکم منی ھدی فمن تبع ھدای فلا خوف علیھم ولاھم یحزنون‘‘ (البقرۃ ۳۸) کچھ عرصہ تم نے...

اگر اشیاء اور کیفیات کے ان گنت نام ہیں تو تلفظ ان پر مستزاد۔ کالے کو کوئی اسود کہے تو کوئی سیاہ۔ بلیک کہنے پر تسلی نہ ہو تو وہ ڈارک پر خوش ہو جائے۔ اس لسانی اختلاف کا خالق انہیں اپنی نشانیاں قرار دے تو اسی کے محرم راز صلی اللہ علیہ وسلم ان اختلافات کو رحمت کا سبب کہیں۔ شاید اسی وجہ سے ہم انسانوں میں گفتگو کا آغاز بالعموم اختلاف سے ہوتا ہے۔ اختلاف کے مختلف النوع پیرائے تہذیبِ انسانی کی پہچان ہیں جن میں حسنِ بیان، احترامِ آدمیت، سلیقہ اور آگے بڑھتے وقت پچھلا دروازہ بند...

’’مسئلہ ختم نبوت مسلمانوں اور مرزائیوں کے درمیان اس وقت سے مابہ النزاع چلا آرہا ہے جب سے مرزا غلام احمد نے اپنی نبوت کا دعویٰ کیا ہے۔ مرزا بھی اپنی نبوت کو ثابت کرنے کے لیے ختم نبوت کی تاویل آخر دم تک کرتے رہے تاکہ ان کی نبوت فیل نہ ہو جائے اور اسی دن سے حق پرست علماء کرام بھی دلائل قطعیہ سے مرزا کی قصر نبوت کی بنیادیں کھوکھلی کرتے رہے چنانچہ وہ جلیل القدر علماء کرام بھی پہنچے ان علماء کرام میں سے مولانا انور شاہ کشمیریؒ اور مولا نا مرتضیٰ حسن چاند پوریؒ (مدرس...

قبل از اسلام بیوہ عورت محرومی کا شکار تھی اسے کوئی عزت حاصل نہ تھی وہ اپنے شوہر کی وفات کے بعد بقیہ زندگی نہایت تکلیف و مصیبت میں بسر کرتی۔ یہودیوں کے یہاں بیوہ عورت اپنے شوہر کے بھائی کی ملکیت ہو جاتی تھی، وہ جس طرح چاہتا اسے رکھتا اور جو چاہتا اس کے ساتھ سلوک کرتا۔ کوئی اس کی داد رسی نہیں کر سکتا تھا۔

عیسائی مذہب نے بھی بیوہ عورت کے لیے کوئی مثبت ہدایت نہیں دیں۔ ہندو مذہب میں تو شوہر کی وفات کے بعد بیوہ کو جینے کا حق ہی نہیں تھا اور وہ شوہر...

پاکستان شریعت کونسل کا مشاورتی اجلاس

پاکستان شریعت کونسل نے ایران پر اسرائیلی حملہ کو بدترین جارحیت قرار دیتے ہوئے ایران کے دفاعی اقدامات کی مکمل حمایت کی ہے اور توقع ظاہر کی ہے کہ ایران اپنے دیگر دوستوں کے تعاون سے اسرائیلی درندگی اور دہشتگردی کا راستہ روکنے میں کامیاب ہو گا۔ 

گذشتہ روز جامعہ اسلامیہ کامونکی میں کونسل کے سیکرٹری جنرل مولانا عبد الرؤف فاروقی کی دعوت پہ پاکستان شریعت کونسل کے سرکردہ راہنماؤں کا ایک مشاورتی اجلاس ہوا جس کی صدارت کونسل کے امیر مولانا زاہد الراشدی نے کی اور اس میں ڈاکٹر مولانا حافظ محمد سلیم، مولانا عبید...

We have consistently highlighted Britain"s ongoing role in the transformation of Palestine into Israel in various writings. Concurrently, the United States is actively engaged in perpetuating this British influence. One such article, now revised and presented to readers after approximately two decades, offers insight into the future intentions of Israel, the U.S., and their allies concerning Jerusalem and Palestine.

Over the past three-quarters of a century, global imperialism"s grip on world affairs has tightened considerably. Its agenda is being pursued with increasing audacity and disregard, while Muslim leadership appears to remain in a...

(۵۹۸) غَیْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَیْہِمْ وَلَا الضَّالِّینَ کا ترجمہ

درج ذیل آیت  میں غیر کا تعلق صراط (راستے) سے ہے یا الَّذِینَ أَنْعَمْتَ عَلَیْہِمْ (وہ لوگ جن پر اللہ کا انعام ہوا) سے؟ اس سلسلے میں ہمیں عربی تفاسیر میں دونوں موقف ملتے ہیں۔ قابل غور بات یہ ہے کہ صراط حالت نصب میں ہے، الَّذِینَ أَنْعَمْتَ عَلَیْہِمْ حالت جر میں ہے اور غیر بھی حالت جر میں ہے۔ اس لیے اقرب توجیہ یہ ہے کہ غیر کو صراط کی صفت کے بجائے الَّذِینَ أَنْعَمْتَ عَلَیْہِمْ کی صفت بنانا چاہیے۔ جن لوگوں نے

خطیب جامعہ فتحیہ لاہور مولانا ڈاکٹر محمد سعید عاطف صاحب کے مندرجہ پیغام اور شکریہ کے ساتھ اس نئے سلسلہ کا آغاز کیا جا رہا ہے: ’’جامعہ فتحیہ میں حضرت مولانا زاہد الراشدی نے احکام القرآن کے تناظر میں وقیع علمی خطبات ارشاد فرمائے۔ یہ ’’خطباتِ فتحیہ‘‘ کے عنوان سے تخریج و تعلیق اور تحقیق کے ساتھ اعلیٰ معیار پر دارالمؤلفین کی طرف سے شائع ہو گئے ہیں۔ آپ کی علم پروری سے امید ہے کہ مجلّہ الشریعہ کے ہر شمارے میں اس علمی ارمغان کے ایک خطبے کو نذرِ قارئین فرمائیں گے۔ خیراندیش‘‘  


عرضِ مرتب

اللہ تعالیٰ کی...

دجال – جھوٹے مسیح کی آمد

دجال، جس کا مطلب "بڑا جھوٹا" ہے، کو "المسیح الدجال" بھی کہا جاتا ہے، جس کا ترجمہ "جھوٹا مسیح" ہے۔ "مسیح" (عبرانی مشیاح سے، جس کا مطلب "مسح کیا گیا" ہے) قدیم اسرائیل میں ان افراد کے لیے استعمال ہوتا تھا جو بادشاہ، نبی یا کاہن کے طور پر خدا کی طرف سے چنے جاتے اور تیل سے مسح کیے جاتے۔ وقت کے ساتھ، مسیح کا تصور محض ایک مسح شدہ فرد سے نجات دہندہ کے تصور میں تبدیل ہوگیا، جو تاریخی جدوجہد، نجات کی امیدوں اور مذہبی تشریحات کا نتیجہ ہے۔

اسی سیاق...

اسلامی متون اور نظریہ ارتقا

تعارف

بہت سے مسلمانوں کا عقیدہ ہے کہ اسلامی تعلیمات کے دو بنیادی مآخذ ہیں۔ پہلا مآخذ قرآن مجید ہے، جو اللہ تعالیٰ کا نازل کردہ کلام ہے، نہ کہ پیغمبر محمدﷺکا ذاتی اظہار یا الہامی تاثر۔ دوسرا مآخذ احادیثِ نبویؐ ہیں، جو رسول اکرم ﷺ کے اقوال، افعال اور تصویبات پر مشتمل روایتوں کا مجموعہ ہے۔ مسلمانوں کے ایک بڑے طبقے کے نزدیک نبی کریم ﷺ کو اللہ تعالیٰ کی طرف سے عطا کردہ سند حاصل ہے، جو ان کے قول و فعل کو دینی حجت بناتی ہے۔ اسی بنیاد پر احادیث کو اسلامی...

سراج الہند حضرت مولانا شاہ عبد العزیز محدث دہلویؒ

نام و نسب

آپ کا نام عبد العزیز ہے اور تاریخی نام غلام حلیم تھا۔ سلسلہ نسب یوں ہے۔   عبد العزیز بن احمد (المعروف شاہ ولی اللہ ؒ) بن عبد الرحیم بن وجیہہ الدین شہید بن معظم بن منصور دہلوی …… الخ۔ آپ کا سلسلہ نسب والد کی طرف سے اکتیس واسطوں سے  امیرالمؤمنین خلیفہ ثانی حضرت عمر فاروقؓ تک پہنچتا ہے اور والدہ کی طرف سے آپ کا سلسلہ نسب امام موسیٰ کاظمؒ تک پہنچتا ہے۔ (الامداد فی ماثر الاجداد)

ولادت

شاہ صاحبؒ کی ولادت باسعادت ۲۲ رمضان ۱۱۵۹ھ  بمطابق ۱۷۴۶ء کو...

اعترافِ فضل و کمال اور معاصرین

حضرت نیموی کے فضل وکمال کا اعتراف ان کے معاصرین نے دل کھول کرکیا ہے، جس میں ادباء وعلماء اور محدثین دونوں طبقےشامل ہیں ۔ان کے باکمال استادحضرت مولانا سعید حسرت عظیم آبادی نے جن بلند الفاظ میں ان کے کمال کو سراہا تھا، عظیم آباد ولکھنؤ کے باکمالوں نے جس طرح ان کو خراج تحسین پیش کیا وہ ان کی سوانح زندگی کا روشن باب ہے، اور صفحات گذشتہ میں گذر چکا ہے۔

مشہور عالم ومحدث علامہ انور شاہ کشمیری نے بھی بڑے بلند الفاظ میں ان کا اعتراف کیا ہے، مولانا منظور نعمانی اپنے...

(۲۵ جون ۲۰۲۵ء کو جامعہ اسلامیہ محمدیہ فیصل آباد میں خطاب)


بعد الحمد والصلوٰۃ۔ آج کی گفتگو عنوان ہے: مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال اور  ہمیں کیا کرنا چاہیے، بہت لمبی بات ہے لیکن مختصراً‌ دو تین باتیں عرض کروں گا۔

کشمکش کا پسِ منظر

ایک تو یہ کہ مشرقِ وسطیٰ میں، سعودی عرب، ایران، اسرائیل اور دیگر عرب ممالک میں پچھلے ڈیڑھ دو سال سے جو ہو رہا ہے وہ سب کے سامنے ہے۔ اس کا تھوڑا سا پس منظر عرض کرنا چاہوں گا۔ اب سے ایک صدی پہلے اس وقت کی عالمی قوتوں خصوصاً‌ برطانیہ اور فرانس نے خلافتِ عثمانیہ...

اسلامی تعاون تنظیم کا اجلاس نمبر ۵۱

اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کی کونسل آف فارن منسٹرز  کا 51 واں اجلاس 21 اور 22 جون 2025ء کو جمہوریہ ترکیہ کے شہر استنبول میں منعقد ہوا۔ ’’بدلتی ہوئی دنیا میں او آئی سی‘‘ کے موضوع کے تحت منعقد ہونے والے اس دو روزہ اجلاس میں 40 سے زائد او آئی سی رکن ممالک اور متعدد بین الاقوامی تنظیموں کے اعلیٰ سطحی عہدیداروں بشمول وزرائے خارجہ نے شرکت کی۔ اجلاس کے ایجنڈے پر اہم علاقائی پیشرفت، خاص طور پر ایران اور اسرائیل کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی اور غزہ میں جاری تنازعہ...

جغرافیائی سیاست کی پیچیدگیاں

کیا آپ کو پتہ ہے کہ دنیا میں پچھلے پانچ سال میں ایک ایسی جنگ ہو چکی ہے جس میں پاکستان نے اور اسرائیل نے مل کر لڑا ہے۔ ہے نا حیرانگی کی بات! کیا کہانی ہے؟ آئیے سمجھتے ہیں۔

اگر آپ روسی ریاستوں کی طرف دیکھیں گے تو آپ کو آرمینیا کی ریاست نظر آئے گی۔ اور آرمینیا کا اگلا ہمسایہ ہے آذربائیجان۔ ان دونوں کے درمیان ایک خاص علاقے کے حوالے سے بہت زیادہ کشیدگی پائی جاتی ہے، جس کا نام ہے نوگورنوکاراباخ (Nagorno-Karabakh)۔ آذربائیجان میں موجود اس علاقے پر آرمینیا اکثر حملے کرتا رہتا ہے۔...